ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رکن پارلیمان کی موت پر لوک سبھا ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی

رکن پارلیمان کی موت پر لوک سبھا ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی

Thu, 17 Sep 2020 21:00:10    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) لوک سبھا کن موجودہ رکن بلی درگا پرساد راؤ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرنے کے بعد ایوان کو ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

مان سون کے اجلاس کے چوتھے دن سہ پہر تین بجے، اسپیکر اوم برلا نے بتایا کہ آندھرا پردیش کے تروپتی سے منتخب ہونے والی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ممبر راؤ کل چنئی میں انتقال کر گئے تھے، وہ کووڈ۔19 سے متاثر تھے۔ وہ پارلیمنٹ کی سوشل جسٹس اینڈ ایمپاورمنٹ کمیٹی اور اسکول ایجوکیشن کمیٹی کے ممبر تھے۔ اس سے پہلے وہ چار بار آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہے تھے۔

برلا کی قیادت میں ایوان نے متوفی ممبر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کو چار بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔


Share: